ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مراٹھا ریزرویشن تحریک واپس لی گئی

مراٹھا ریزرویشن تحریک واپس لی گئی

Wed, 25 Jul 2018 23:37:51    S.O. News Service

ممبئی25جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی میں بدھ کو شروع کی گئی مراٹھا ریزرویشن تحریک آج دوپہرواپس لے لی گئی۔مراٹھا رابطہ کمیٹی کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں تحریک واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ممبئی کے لوگوں سے صبح سے ہی بند کی اچھی حمایت مل رہی تھی لیکن لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تھانے ضلع اور نوی ممبئی میں ہی بند کو واپس لینے پر بات چیت چل رہی ہے۔ ممبئی کے لوگوں کو ہوئی پریشانی کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں لیکن ان کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ایسا کرنا پڑا۔گزشتہ دوسال سیمراٹھا برادری کے لوگ ریزرویشن کے لیے پرامن تحریک چلا رہے ہیں لیکن حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ وہ لوگ پتھر اور لاٹھی اٹھائیں۔مظاہرین نے جب قربانی دینی شروع کر دی تب مجبور ہو کر بند کا اعلان کرنا پڑا۔


Share: